نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ڈائریکڑز کی پروفائل:


جناب لیث جی فرعون

ایک کاروباری شخصیت اور بین الاقوامی سرمایہ کار جن کے پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں مختلف شعبوں میں جیساکہ پیٹرولیم، بجلی کی پیداوار، کیمیکل، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ میں مالی اور تجارتی مفادات ہیں۔ جناب لیث نے ساؤتھ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ وہ مختلف کمپنیوں کے بورڈ پرڈائریکٹر ہیں جس میں اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ، اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ، اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ، اٹک جین لمیٹڈاور اٹک ریفائنری لمیٹڈشامل ہیں۔


جناب وائیل جی فرعون

ایک کاروباری شخصیت اور بین الاقوامی سرمایہ کار جن کے پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں مختلف شعبوں میں جیساکہ پیٹرولیم، بجلی کی پیداوار، کیمیکل، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ میں مالی اور تجارتی مفادات ہیں۔ جناب وائل نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ مختلف کمپنیوں کے بورڈ پرڈائریکٹر ہیں جس میں اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ، اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ، اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ، اٹک جین لمیٹڈاور اٹک ریفائنری لمیٹڈشامل ہیں۔


جناب شعیب انور ملک - چیئرمین

جناب شعیب انور ملک چار دہائیوں سے زائدعرصے سے اٹک گروپ آف کمپنیز کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ جو کہ تیل اور گیس، بجلی کی پیداوار، سیمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، علاج معالجے کی سہولیات اور رئیل اسٹیٹ کی ترقی وغیرہ میں متنوع دلچسپی رکھنے والا ملک کا ایک بٹرا گروپ ہے۔ انہوں نے مختلف ادوار میں گروپ کی مختلف کمپنیوں میں آپریشنز اور معاملات کی نگرانی کرنے کی ذمہ دای سر انجام دیں۔ وہ یکم ستمبر ۱۹۹۵ کو گروپ ہولڈنگ کمپنی یعنی اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کے سب سے کم عمر ترین چیف ایگزیکٹیو بنے۔اپنی سخت محنت، لگن، کاروباری تدابیر اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بدولت، وہ آخرکار گروپ کی اعلٰی ترین انتظامی پوزیشن تک جا پہنچے اور جولائی ۲۰۰۶میں اٹک گروپ آف کمپنییز کے گروپ چیف ایگزیکٹیو کے عہدہ پر تعینات ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور مختلف بین الاقوامی مینجمنٹ پروگرامز، ورکشاپس اور کانفرنسز میں شرکت کی بشمول برٹش انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، UK اور ہارورڑ(Harvard) بزنس اسکول، USAمیں اس طرح کے دو پروگرامز۔ وہ اَپ اسٹریم، مڈاسٹریم اور ڈاوٗن اسٹریم پیٹرولیم بزنس کے مختلف پہلووٗں سے متعلّق مکمل تجربہ رکھتے ہیں اور انہی کی بصیرت انگیزی کی وجہ سے اٹک گروپ ترقی پاتا ہوا مختلف تجاتی اور صنعتی میدانوں میں متفرق ہوا۔ فی الوقت وہ اٹک گروپ آف کمپنیز میں گروپ چیف ایگزیکٹیو کی پوزیشن رکھنے اور گروپ کی تمام لسٹڈ اور نان لسٹڈ پبلک / پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے بورڈ پرڈائریکٹر ہونے کے علاوہ پاکستا ن آئل فیلڈز میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیوآفیسر، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں چیئرمین اوراٹک آئل کمپنی لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


جناب ساجد نواز

جناب سا جد نوازکو حکومت پاکستان کے ساتھ ملکی سطح پر اور بیرون ملک مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دینے کا تیس سال سے زائد کا تجربہ ہے۔اپنے عہدوں اور تفویض شدہ اسا ئنمنٹس کی نوعیت کی بنا پروہ مختلف ماحول میں کام کرنے کا خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر متعدد کورسز میں شرکت کر چکے ہیں بشمول کنیڈین پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کا منعقدہ انٹرنشنل پیٹرولیم مینجمنٹ کا ایک ماہ کا کورس۔ وہ فی الحال پاکستان آئل فیلڈزمیں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں اور انہیں تقریباً چودہ سال کمپنی میں مختلف اعلی عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹد اور اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر بحیثیت ڈائریکٹر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔


جناب عبدالستار

جناب عبدالستار انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاونٹنٹ آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اورانہیں مختلف سرکاری اداروں /وزارتوں اورتجارتی اداروں بشمول وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل، حکومت پاکستان اور ماری گیس کمپنی لمیٹڈ میں اہم عہدوں پر فنانشل مینجمنٹ کا 35سالہ تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گورنمنٹ آف پاکستان کی نامزدگی پر تقریباً سات سال etc. PMDC,POL,ARL,PARCO,PSO,SSGCL,SNGPL,PPL,OGDCL کے بورڈ پر بحیثیت ڈائریکٹر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں میں ایڈوانس فنانشل مینجمنٹ کورسز اور ٹریننگز میں شرکت کی۔ فی الحال وہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ،پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ اور اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر ہیں۔


جناب شمیم احمد خان(خودمختار ڈائریکٹر)

پاکستان کی سول سروس میں شمولیت احتیار کرنے کے بعد، جناب شمیم احمد خان نے سینئر حکومتی عہدوں پراور خصوصاً وزارت خزانہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور بطور سیکرٹری وزارت کامرس ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے دس سال کے لئے کارپوریٹ لاء اتھارٹی جو کارپوریٹ سیکٹر کی ریگولیڑی باڈی ہے میں بحیثیت ممبر اور بعد ازاں چیئرمین کام کیااوراسے سیکوریٹز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے طور پر تشکیل دیا اور اس کے پہلے چیئرمین بنے۔ فی الوقت وہ آئی جے آئی ہولڈنگز لمٹیڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ،اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور اٹک سیمنٹ پاکستان لمٹیڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔اس کے علاوہ وہ آئی جے آئی لائف انشورنس اور آئی جے آئی جنرل انشورنس کے چیئرمین بھی ہیں۔ خان صاحب نے ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے لئے بہت سی مشاورتی اسائمنٹس پربھی کام کیا ہے۔


جناب خواندہ میر نصرت خوجائیو(خودمختار ڈائریکٹر)

جناب خواندہ میر نصرت خوجائیو کو آڈٹنگ، انٹرنل کنٹرولز اور فینانشل کنٹرولز(COSO)، بجٹنگ اسلامک بینکنگ کا بیس سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹ (یو کے) ہیں اورانہوں نے بزنس ایڈمینسٹریشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور اسکے علاوہ سرٹیفائیڈ اسلامک پبلک اکاونٹنٹ بھی ہیں۔ جناب نصرت خوجائیو صاحب ٹاپ انٹرنیشنل اکاونٹنگ فرمز بشمول اور Ernst & Young Kazakistan ،Deloittee RussiaاورPWC ازبکستان میں آڈیٹینگ اور اکاو نٹنگ ایڈوائزری کے رول میں منسلک رہے۔ تا حال وہ اسلامک ڈیولپمنٹ بنک، جدہّ میں بطور منیجر اکاونٹنگ اینڈ رپورٹنگ ہیں اورمکمل فائننشل اورمینجمنٹ رپورٹنگ سائیکل کو منیج کرتے ہیں۔ وہ اسلاممک فئنانس اور بینکنگ پر کئی بین الاقومی اشاعات کے مصنف بھی ہیں۔


جناب بابر بشیر نواز (جناب وائیل جی فرعون کے متبادل ڈائریکٹر)

جناب بابر بشیر نواز کا اٹک گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ۴۰ سال سے زائد عرصہ کا شاندار کیرئیر ہے۔ اس عرصے کے دوران وہ ۲۰۰۲ میں اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر تعینات ہونے سے قبل فنانس، مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس اور جنرل مینجمنٹ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔جناب بابر بشیر صاحب نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسڑیشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔فی الحال وہ پاکستان میں اٹک گروپ کی تمام لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈز میں بطور دائریکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایک تجربہ کار پیشہ ور ہونے کے ناطے انہوں نے بزنس مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان اور بیرون ملک مختلف کورسز، ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکت کی ہے اور پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے بارے میں بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔ فی الحال وہ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے وائس چیئرمین ہیں۔


جناب جمیل اے خان - چیف ایگزیکیٹو

جناب جمیل اے خان ما ضی میں پاکستا ن ائر فورس کی جنرل ڈیوٹی پائلٹ برانچ سے وابستہ رہے ہیں اور سولہ (۱۶) سال سے زائد کے عرصے میں متعددآپریشنل،ایڈمنسٹریٹواور اسٹاف پوزیشنز پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۵ ؁ء میں نجکاری کے فوراً بعد نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ ایک دہائی سے زائد کے عرصہ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے بعد، ۳ نومبر ۲۰۱۸ء کو بورڈآف ڈائریکٹرز نے ان کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو مقرر کر دیاتھا۔اپنی تین سالہ مدت پوری کرنے پر انھیں ۳ نومبر ۲۰۲۱ سے دوبارہ چیف ایگزیکٹیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ کمپنی کے بورڈ پربحیثیت متبادل ڈائریکٹر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ پربھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ ائرو سائنسزمیں گریجیویٹ ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس ایڈمنسٹریشن(فنانس) میں ماسٹرز ہیں اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ڈائریکٹر ز ٹریننگ پروگرام کے تحت سرٹیفائڈ ڈائریکٹر ہیں۔