نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

این آر ایل کے شیئرز

این آر ایل کے شیئرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ ہیں : www.psx.com.pk

"NRL" کی علامت کمپنی کی پاکستان اسٹاک ایکیسچنچ لمیٹیڈ پر نما ئندگی کرتی ہے۔


حصص یافتگان کی ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن

ایف بی آر نے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (کمپنی) سے اسکے حصص یافتگان کوAsset Declaration Ordinance, 2019کے تحت ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے یا گمشدہ اعلامیہ درج کرنے کی درخواست کرنے کو کہا ہے،اگر ہے۔

اس ضمن میں کمپنی کے حصص یافتگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مستقبل کے نتائج سے بچنے کے لئے خود کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں یاAsset Declaration Ordinance, 2019کے تحت گمشدہ اعلامیہ درج کرائیں۔ *

غیردعویٰ شدہ /غیرادا شدہ حصص /وفاقی حکومت کو ڈیوڈنڈ کا اختیار عطا کرنا

(سال 2015 سے پہلے کے غیردعویٰ شدہ غیرادا شدہ ڈیوڈنڈز/ حصص)

30 جون 2017 کے ایک نوٹس کے ذریعہ جو کہ حصص یافتگان کے آخری معلوم شدہ ایڈریس پر رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ بھیجا گیا تھا جس میں ان سے تین ماہ کے اندر کمپنی میں دعویٰ دائر کرنے کی درخواست کی گئی تھی؛ ان میں سے کچھ کے جواب موصول ہوئے ہیں۔

10 اکتوبر2017 کو ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شامل کردہ 'Unclaimed Shares, Modaraba Certificates, Dividend, Other Instruments and Undistributed Assets Regulations, 2017' کی پیروی کرتے ہوئے، کمپنی نے 13 اکتوبر 2017 کو اخبارات میں" فائنل نوٹس" شائع کیا ہے جسمیں حصص یافتگان کو 90 دن کے اندر دعویٰ دائر کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے، اور فائنل نوٹس سے دیے گئے مقررہ وقت میں کوئی دعویٰ موصول نہ ہونے کی صورت میں کمپنی sub-section (2) of section 244 of the Companies Act, 2017 کی شرائط کی پیروی میں غیردعویٰ شدہ/ غیرادا شدہ رقم وفاقی حکومت کو جمع کرانے کی مجاز ہوگی۔

سال 2015 سے پہلے کے تین سالوں کے غیردعویٰ شدہ یا غیرادا شدہ حصص /ڈیوڈنڈ کی تفصیلات ساتھ میں منسلک ہیں۔

*

(سال 2018 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز)

وہ حصص یافتگان جنکے سال 2018 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز ہمارے ریکارڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں انکو 19 اکتوبر 2021کو حصص یافتگان کے آخری معلوم شدہ ایڈریس پر کوریر کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سال 2018 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز کی تفصیلات ساتھ میں منسلک ہیں۔

*

(سال 2017 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز)

وہ حصص یافتگان جنکے سال 2017 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز ہمارے ریکارڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں انکو 26 اکتوبر 2020کو حصص یافتگان کے آخری معلوم شدہ ایڈریس پر کوریر کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سال 2017 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز کی تفصیلات ساتھ میں منسلک ہیں۔

*

(سال 2016 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز)

وہ حصص یافتگان جنکے سال 2016 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز ہمارے ریکارڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں انکو 29 اکتوبر 2019کو حصص یافتگان کے آخری معلوم شدہ ایڈریس پر کوریر کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سال 2016 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز کی تفصیلات ساتھ میں منسلک ہیں۔

*

(سال 2015 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز)

وہ حصص یافتگان جنکے سال 2015 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز ہمارے ریکارڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں انکو 6 فروری 2019کو حصص یافتگان کے آخری معلوم شدہ ایڈریس پر کوریر کے ذریعہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سال 2015 کے غیردعویٰ شدہ ڈیوڈنڈز کی تفصیلات ساتھ میں منسلک ہیں۔

*

ای ۔ڈیوڈنٹ لازمی

کمپنی کے ممبران سے درخواست ہے کہ کمپنیز ایکٹ ۲۰۱۷ کی دفعہ ۲۴۲ کے مطا بق عمل کرتے ہوئے اپنے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بذریعہ ای ڈیوڈنڈ فارم (جو سا لا نہ رپورٹ کے آخر میں اور یہاں ویب سائیٹ پر بھی منسلک ہے ) فراہم کریں۔ چونکہ منافع منقسمہ کی نقد ادا ئیگیاں ڈیوڈنڈ وارنٹس جاری کرنے کے بجائے صرف برقی طریقہ کار کے مطابق براہ راست اہلیت کے حامل حصص یافتگان کے نامزد کردہ متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں کی جا ئیں گی۔ بنک اکاوٗنٹ کی تفصیلا ت کی عدم مو جودگی یا نا مکمل تفصیلا ت کی صورت میں کمپنی ان حصص یا فتگان کے نقد منا فع منقسمہ کی ادائیگیا ں روکنے پر مجبور ہو گی جنہوں نے یہ معلو ما ت فراہم نہ کی ہوں ا۔

*

لہذا، کمپنی کے حصص یافتگان منسلک ای ڈیوڈنڈ فارم کمپنی کے شیئر رجسٹرار، سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ کو جعع کرواۂیں۔ ای ڈیوڈنڈ فارم سالانہ رپورٹ کے آخری صفہ پر بھی منسلک ہے۔

نوٹ: سی ڈی سی اکاونٹ یاحصص یافتگان اپنے ای ڈیویڈنڈ فارم براہ راست متعلّقہ شرکاء /سی ڈی سی انویسٹر اکاونٹ سروس کو جمع کرادیں۔


سالانہ رپورٹ کا ای ٹرانسمیشن

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ۸ ستمبر، ۲۰۱۴ کو ایس آر او۔787(I)(2014) کے ذریعہ کمپنیز کو سالانہ بیلنس شیٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ، آڈیٹر کی رپورٹ اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ (آڈٹڈ مالیاتی گوشوارے) بشمول سالانہ اجلاس عام کا نوٹس (نوٹس) [مجموعی طور پر جسے "سالانہ رپورٹ"کہا جاتا ہے کو ای میل کے ذریعے اپنے اراکین کو بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔کمپنی کے ان تمام ممبرز/حصص یافتگان جو کہ الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے ذریعہ سالانہ رپورٹ کے حصول کے خواہش مند ہیں سے درخواست ہے کہ وہ مطلوبہ معلومات منسلک فارم میں فراہم کر کے کوریئر/پوسٹل سروس کے بجائے الیکٹرانک طریقہ سے کمپنی کی سالانہ رپورٹ کی شکل میں آڈٹڈ مالیاتی گوشوارے اور اے جی ایم(AGM) کے نوٹس کی ٹراینسمیشن کیلئے اپنی رضامندی دیں۔تاہم کمپنی ان ممبرز کوانکی درخواست پر ایک ہفتے کے اندر اندر سالانہ رپور ٹ مشکل نقول (hard copy) میں مہیّا کر کے گی۔ *

درخواست برائے مطبوعہ سالانہ رپورٹ کی ترسیل (Request for transmission of annual report in hard copy form)

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ۲۱مئی ۲۰۱۶ ؁ کو ایس آر او۔470(I)2016 کے ذریعہ کمپنیز کو آڈٹڈمالیاتی گوشوارے، آڈیٹرز کی رپورٹ اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ وغیرہ (سالانہ رپورٹ)کو(soft form) میں یعنی کہ CD/DVD/USBکے ذریعے اپنے اراکین انکے رجسٹرڈپتوں پر بھیجنے کی اجازت دے دی ہے،جسے۲۶ستمبر۲۰۱۶ ؁کو ہونیوالے کمپنی کے سالانہ اجلاس عام میں ممبران نے بھی منظورکرلیاہے۔تاہم وہ ممبران جو مطبوعہ شکل میں سالانہ رپورٹ کی ترسیل کے خواہشمندہیں اپنی درخواست منسلک فارم میں جمع کراکہ اسے اختیارکرسکتے ہیں۔ *


سی این آئی سی(CNICs) کی عدم دستیابی کی بناء پر ڈیوڈنٹ کو روکنا

ایس ای سی پی نے ان تمام حصص یافتگان کے سال 2016، 2017, 2018اور 2021کے ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کو روکنے کی اجازت دی ہے جنہوں نے اپنے سی این آئی سی کی کاپی جمع نہیں کرائی۔ ان حصص یافتگان کی سالانہ لسٹ ساتھ میں منسلک ہیں۔
 سال 2016  *  سال 2017  *  سال 2018  *  سال 2021  *