مستقبل کے منصوبے
ریفائنری کے منصوبوں میں خطیر سرمایا درکار ہوتا ہے۔ لہذا موجودہ حالات میں ایک نئے منصوبہ کے آغاز کیلئے بہت محتاط رویہ کی ضرورت ہے۔بہرحال، مندرجہ ذیل منصوبوں کی ممکنہ تنصیب کے لئے این آر ایل غور و فکر کر رہی ہے۔
ہائیڈروکریکر
فرنس آئل کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں اپ گریڈ کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آپ کی کمپنی نے دیگر ریفائنریز کے ساتھ مل کر مشترکہ پلانٹ کی فزیبلٹی کا مطالعہ کیا ہے۔ فزیبلٹی پہلے ہی برطانیہ کے میسرز ایڈوائزن کو دی جا چکی ہے۔ توقع ہے کہ فزیبلٹی کوجلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اس کے نتائج اور ملک کے مجموعی سیاسی اور اقتصادی حالات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دینے کی بنیادپر مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سی سی آر۔ (کنٹینیوئس کیٹالسٹ ریجینیریشن) پلیٹ فارمنگ یونٹ۔
پیٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرنے اورملک کی EURO-Vمعیار کے پیٹرول کی خصوصیات کو پورا کرنے کے لیے کمپنی دیگر متعلقہ یونٹوں کے ساتھ سی سی آر۔ (کنٹینیوئس کیٹالسٹ ریجینیریشن) پلیٹ فارمنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ منصو بہ بندی کے مرحلے میں ہے۔
لیوب۔ٹو ریفائنری ٹرن اراؤنڈ
لیوب۔ٹو ریفائنری کا ٹرن اراؤنڈ کیاجانا مقصود ہے۔ اس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ سطح پر مسلسل پیداوار کو برقرار رکھنا اورمستقل مینٹیننس کی ضروریات کو کم کرناہے۔