نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ خام تیل،گیسیں اور ایندھن، پیٹروکمیکل اور دوسرے مختلف اقسام کی پیٹرولیم انڈسٹری کی مصنوعات / مواد کی جدید ترین تجزیاتی آلات کی مدد سے ٹیسٹنگ کو منیج کرتا ہے۔

اس کا کردار کوالٹی کنٹرول تک محدود نہیں بلکہ یہاں کوالٹی اشورینس اور تحقیق و ترقی کا کام بھی کیا جاتا ہے تاکہ طریقہ کار اور مصنوعات میں جدت کی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پاکستان نیشنل ایگریڈیشن کونسل (PNAC) وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی، گورنمنٹ آف پاکستان نے ۲۱ فروری ۲۲۰۲ کو ISO/IEC 17025:2017 کی منظوری سے نوازا ہے۔ ISO/IEC 17025:2017 لیبارٹری ایگریڈیشن لیبارٹریز کا مخصوص ٹیسٹ کے طریقے، درست بین الاقوامی طور پر قابل سراغ calibration ڈیٹا، ٹیسٹ نتائیج کو پیدا کرنا اور مو ثر کوالٹی سسٹم کے تحت کام کرنے کی تکنیکی قابلیت کے مظاہرے کا معیار ہے۔ اس قیمتی کامیابی کے ساتھ ہی نیشنل ریفائنری لمیٹیڈ جدید منیجمنٹ سسٹم کو بروئی کار لانے والی مشہور کمپنیوں کے صف میں کھڑی ہو گئی ہے جو کہ ورلڈ کلاس ٹیسٹنگ کی سہولیات اور لیبارٹیز سے لیس ہیں۔

کوالٹی کنٹرول کے تحت کی جانے والی لیبارٹری ٹیسٹ کی فہرست منسلک ہے:*