نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

منصوبے

تکمیل شدہ منصوبے

۲۲ - ۲۰۲۱

فیول ریفائنری ٹرن اراؤنڈ
فیول ریفائنری اور اس سے منسلک یونٹس کا ٹرن اراؤنڈ جو دسمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا جنوری 2022 میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔

یوٹلٹیز کے کنٹرول سسٹم کی مرکزی ڈسٹری بیوٹڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ تبدیلی
یوٹیلٹیز کے موجودہ کنٹرول سسٹم کو ڈسٹری بیوٹڈ کنٹرول سسٹم (DCS) کے ساتھ تبدیل کرنے کا عمل2020-21 میں بوائلر V اور VII میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا جبکہ بوائلر VI کی تنصیب سال کے دوران مکمل کی گئی ہے۔ یہ نظام بوائلرز کے پیرامیٹرز کی نگرانی اور بعد کے تجزیے کے لیے اخذ کردہ پیرامیٹرز کی ریکارڈنگ میں مدد کرتا ہے۔

۲۰۲۰-۲۱

لیوب۔ون ریفائنری میں ٹو اسٹیج یونٹ کی تجدید
یہ منصوبہ ستمبر ۰۲۰۲ کو میں مکمل ہوچکا ہے۔ اس منصوبے نے خام تیل کی پراسیسنگ صلاحیت کو 12,050 بیرل یومیہ پیداوار سے 17,000 بیرل یومیہ پیداوار او ر ویکیوم فریکشنیشن کی صلاحیت 5,200 بیرل یومیہ پیداوار سے 6,600 بیرل یومیہ پیداوار تک بڑھادیا ہے۔

۲۰۱۹-۲۰

نیو سی واٹر ریورس اوسموسس پلانٹ
پہلے مرحلے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد پانی کی اضافی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یواس 250,000 گیلن یومیہ صلاحیت کے حامل نیو سی واٹر ریورس اوسموسس پلانٹ کی خریداری اور تنصیب کا کام مکمل کیا ۔ یہ منصوبہ اکتوبر 2019 میں مکمل ہوا۔

۲۰۰۹-۱۰

اسٹوریج ٹینکس کا اضافہ
تیزی سے تبدیل ہوتی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور آپریشنل لچک میں اضافہ کرنے کیلئے، خام تیل اور مختلف مصنوعات جیسے کہ فرنس آئل، لیوب بیس آئل، ایچ ایس ڈی، اسفالٹ اور جے پی-۱ کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نو (۹) اسٹوریج ٹینکس کے اضافہ سے بڑھ گئی۔

نیا واٹر ریزروئر
موسم گرما میں پانی کی شدید کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے، تین ملین گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک نئے واٹر ریزروئر کا اضافہ کیا گیا۔

۲۰۱۵-۱٦

نائٹروجن گیس جنریٹر
مالیاتی economization کے مقصد کے لئے ۲۰۱۵ ؁ نومبرمیں۴۰۰ عمومی کیوبک میٹر / گھنٹہ کی صلاحیت کے ساتھ نائٹروجن گیس جنریٹر کامیابی کے ساتھ کمیشن کیا گیا ۔ نائٹروجن گیس کا استعمال بطور اِنرٹ میڈیا (inert media) MEK یونٹسپر کیا جائے گا۔

ریورس اوسموسس پلانٹ (Reverse Osmosis Plant)
کمپنی کے پاس پہلے ہی تین 200,000,100,000 اور 250,000گیلین یومیہ کے حامل ریورس اوسموس پلانٹ موجود ہیں۔ کمپنی کی ضرورت کے حساب سے پانی کی کمی کے پیش نظر کمپنی نے 250,000 گیلین یومیہ گنجائش کے ساتھ ریورس اوسموس پلانٹ نمبرIVکی تنصیب جون 2016میں مکمل کر لی ہے۔

ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ
ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ پانی کو آلودگی سے صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حاصل شدہ تیل کو دوبارہ استعمال کیا جاتاہے اور پانی کو آراہ پلانٹس کیلئے ٖفیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔پلانٹ کی تنصیب کی تکمیل جون ۲۰۱۶ ؁ میں ہوئی۔

۱٧-۲۰۱۶

8.2 میگاواٹ کے استعمال شدہ ڈیزل جنریٹر کی تنصیب اور کمیشننگ
اپگریڈیشن منصوبوں کی وجہ سے کمپنی کی توانائی کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔ بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کمپنی نے 8.2 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ایک استعمال شدہ ڈیزل جنریٹر خریدا ہے جو کہ کامیابی سے تنصیب کر دیا گیا۔ یہ جنریٹر کمپنی کی بجلی کی ضروریات کو پور ا کر رہا ہے۔

موجودہ ٹربو جنریٹر کی اپگریڈیشن
بجلی کے پیداواری یونٹ میں اسٹیم ٹربائن کو ملٹی ایکسٹریکشن بیک پریشر ٹربائن سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔یہ اندرونی طور پر بجلی کی پیداوار کی مجموعی فی یونٹ لاگت کم کر دیگا۔ یہ پراجیکٹ میسرز سیمنس انجینئرنگ پاکستان کو دیا گیاتھا جو کہ ستمبر 2017 میں کا میابی کے سا تھ مکمل ہوچکا ہے۔

۱۸-۲۰۱٧

آپ کی کمپنی نے سال 2017-18 میں کامیابی کے ساتھ مندرجہ ذیل منصوبے مکمل کیے۔

آئیسومرائزیشن
آئیسومرائزیشن یونٹ (PENEX) اور اسکے معاون یونٹس نیفتھا اسپلٹر اور نیفتھا ہائیڈروٹریٹر ( نے اکتوبر 2017 سے کامیابی کیساتھ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ آئیسومرائزیشن یونٹ کے مکمل ہونے سے ریفائنری لائٹ نیفتھاکو پیٹرول میں تبدیل کرنے کے قابل ہو چکی ہے اور اسکی بدولت ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی قیمت بھی حاصل ہوگی۔

موجودہ ٹربو جنریٹر کی اپگریڈیشن
بجلی کے پیداواری یونٹ میں اسٹیم ٹربائن کو ملٹی ایکسٹریکشن بیک پریشر ٹربائن سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔اسکی بدولت اندرونی طور پر بجلی کی پیداوار کی مجموعی فی یونٹ لاگت کم ہو گئی ہے۔ یہ پراجیکٹ میسرز سیمنس انجینئرنگ پاکستان کو دیا گیاتھا اوریہ دسمبر 2017 میں مکمل ہوا۔

واٹر ڈی منرلائزیشن پلانٹ
ریورس اوسموسس کیلئے واٹر ڈی منرلائزیشن پلانٹ کی تنصیب اور کمیشننگ کامیابی کیساتھ جون 2018 میں ہو گئی۔ یہ پلانٹ موجودہ پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے کمپنی کی پانی کی ضروریات پر قابو پانے میں مدد دے گا۔

لیوب I ریفائنری میں ڈی سی ایس کی تنصیب
YOKOGAWA کا ڈسٹری بیوٹڈ کنٹرول سسٹم لیوب I ریفائنری میں نصب کیا گیا ہے اور لیوب I ریفائنری کے تمام یونٹس نئے سسٹم پہ آپریٹ کر رہے ہیں۔ لیوب II ریفائنری کا ٹرن اراوٗنڈ کمپنی نے کامیابی کے ساتھ نومبر 2017 میں لیوب II ریفائنری کاٹرن اراوٗنڈ مکمل کیا۔

۱۹-۲۰۱۸

101 ایف 1ائرپری ہیٹر پراجیکٹ
فیول ریفائنری میں ائر پری ہیٹر کی تنصیب ماحول دوست اور توانائی کی بچت کا منصوبہ ہے۔ مزید برآں، گرین ہاوس گیسس کا اخراج اور کاربن فٹ پرنٹس اس منصوبے کی وجہ سے کم ہو جاتے ہیں۔ اس منصوبہ کی کمیشننگ اگست 2018 میں 425 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہے۔