نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

کارپوریٹ اِسٹرکچر

۷ جولائی، ۲۰۰۵ کوپاکستان میں کمپنی کی انتظامیہ حکومتِ پاکستان سے اٹک گروپ نے لے لی۔ پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے اٹک گروپ کی سرمایہ کاری نے غیر معمولی توسیع حاصل کی ہے جسکے نتیجہ میں نہ صرف یہ گروپ ملک کے تیل اور گیس کے شعبے میں سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر بن گیا ہے بلکہ درحقیقت یہ ملک کے بڑے کاروباری گروپ میں سے ایک بن چکا ہے۔

مندرجہ ذیل کمپنیوں کے ساتھ گروپ ایک کونگلومریٹ (conglomerit) کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے:

۱- پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ www.pakoil.com.pk
۲- اٹک پٹرولیم لمیٹڈ www.apl.com.pk
۳- اٹک ریفائنری لمیٹڈ www.arl.com.pk
۴-اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ www.attockcement.com
۵-نیشنل ریفائنری لمیٹڈ www.nrlpak.com
۶-اور دیگر کمپنیزجو کہ اسٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ نہیں ہیں

دیگر تمام لسٹڈ کمپنیوں کی طرح، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو میمورینڈم اور آرٹیکلز آف اَسوسئیشن، کوڈ آف کارپوریٹ گورننس اور کمپنیز ایکٹ، ۲۰۱٧ کے تحت گورن (govern)کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک چیئرمین ہیں جبکہ کمپنی کو ایگزیکٹو کمیٹی کی مددسے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے. تمام فنکشنل سربراہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے ذریع چیف ایگزیکٹو آفیسر کو رپورٹ کرتے ہیں۔آرگنائزیشن چارٹ الگ سے ڈسپلے پرموجودہے۔