ابتدائی صفحہ > سرمایہ کار سے متعلق
> کاروباری سماجی ذمہ داری
کاروباری سماجی ذمہ داری
کمپنی اپنے صارفین، ملازمین اور حصص یافتگان کے علاوہ قومی معیشت کیلئے اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس رکھتی ہے۔ ایک ذمہ دار ادارہ کے طور پر، کمپنی نے ملک میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات سے متعلق آگہی کے لئے مختلف طریقوں سے معیشت کے مختلف سماجی کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس سال کمپنی نے ایل پی جی کے استعما ل کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق آگہی کے لئے اشتہارات کی مدمیں 510,850 روپے کاتعاون کیا۔ مزیدبراں، ایک خیراتی ادارہ کو 75,000 روپے عطیہ کے طور پر دیے ہیں۔
کمپنی نے تین خصوصی افراد کو سندھ معذور افراد (ملازمت،بحالی اور فلاح وبہبود ایکٹ ۲۰۱۸) The Sindh Differently abled persons''(The Sindh empowerment of persons with Disablities Act 2018)کی ہدایت کیمطابق ملا زمت دے رکھی ہے اور حکومتِ سندھ کے مخصوص افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کو16.15ملین روپے کی ادائیگی بھی کرچکی ہے۔